مانکیال میں طلبہ کی گاڑی دریائے سوات میں جاگری




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )مانکیال میں طلبہ کی گاڑی دریائے سوات میں جاگری۔ درجنوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہائس گاڑی جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے طلباء سوار تھے جو وادی کالام جا رہے تھے دریائے سوات میں جاگری، جس جے نتیجے میں درجنوں طلبہ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی۔ دریں دریں اثناء مانکیال میں پاک آرمی کی فری میڈیکل کیمپ منعقد تھی۔ جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مدین ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ کالام شاہراہ پر تعمیراتی کام شروع ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے تعمیر کے دوران متبادل راستہ فراہم کرنے اور ٹریفک پلان ترتیب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
349 مناظر