ایران اب مشرق وسطی پر قبضہ نہیں جما سکے گا، ٹرمپ




واشنگٹن(زمونگ سوات ڈاٹ کام)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کسی بھی صورت مشرق وسطی پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اب ایسا ہر گز نہیں ہو گا،غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں امریکی صدر نے کہا کہ ذرا یاد کیجیے کہ جوہری معاہدے میں ایران نے کس حد تک بْرے برتاؤ کا مظاہرہ کیا۔ وہ کسی بھی طرح مشرق وسطی کو کنٹرول میں لینا چاہتے تھے اب ایسا ہر گز نہیں ہو گا۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی نظام مشرق وسطی میں تنازعات بھڑکا رہا ہے اور دہشت گرد تنظیموں کو سپورٹ کر رہاہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
28 مناظر