سوات ، ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسو سی ایشن کا غیر معینہ مدت تک مکمل شٹر ڈاون ہڑتال




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن کا ڈرگ ایکٹ 2017کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور مارچ ، غیر معینہ مدت تک مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان ، مریضوں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، گذشتہ روز سوات کمیسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن کے صدر خواجہ رشید اقبال کی کال پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہا ، احتجاجی مظاہرہ اور نشاط چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ، اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ڈاکٹر خالد محمود ، عبدالعلی اشاء ، عبداللہ یوسفزئی ، اقبال حسین بالے اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیسٹوں کے مطالبات جائز ہے اور حکومت نے ان پر پانبدی لگاکر ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور کررہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ اگرہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے توعدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے ، انہوں نے مطالبات کے منظوری تک غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا اور آج پشاور کے جلسے میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
1 Likes
65 مناظر