جنرل ثناء اللہ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ 2018اختتام پذیر




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) جنرل ثناء اللہ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ 2018اختتام پذیر ، لوئر سوات کے ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنے نام کردیا ، گذشتہ روز گراسی گراؤنڈ میں جنرل ثناء اللہ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ لوئر سوات اور اپر دیر کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں سوات ٹیم نے پہلے اانینگز کرکے 169 رنز کا ٹارگٹ دیدیا ، دوسرے انینگز میں اپر دیر کے ٹیم نے 50رنز بناکر میچ ہاردیا ، ٹورنامنٹ میں ملاکنڈ ڈویژن سے کل اٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا ، بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر اویس دستگیر فائنل میچ کا مہمان خصوصی تھے ، اس موقع ڈی سی سوات شاہد محمود ، اے ڈی سی سوات محمد طاہر خان ، اے سی بابوزئی شہاب محمد خان ، سوات میں معزز ین اور دوسرے شائقین نے میچ سے خوف لطف اٹھایا ، اخر میں مہمان خصوصی بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر اویس دستگیر اور ڈی سی سوات شاہد محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے ۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
60 مناظر