اداکارشاہ رُخ خان کی کزن نورجہاں نے عوامی نیشنل پارٹی کے  ٹکٹ پر پشاور میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا




پشاور(زمونگ سوات ڈاٹ کام) بھارتی اداکارشاہ رُخ خان کی کزن نورجہاں نے پشاور سے اہم سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق بھارت اداکارہ شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن نورجہاں نے خیبرپختونخوا کے اہم شہر پشاور سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن اہم سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان کردیا ہے، نورجہاں نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کی رکن ہیں اور ان کی پارٹی خواتین کی مخصوص نشست پر انہیں صوبائی اسمبلی میں لانا چاہتی ہے ،نور جہاں پشاور کے معروف علاقے قصہ خوانی بازار کے آبائی مکان میں مقیم ہیں ، شاہ رخ خان کے پاکستان کے دورے سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن سیکورٹی صورتحال اور پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اس سلسلے میں بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان اپنے بچوں کو اپنا آبائی گھر اور آبائی شہر دکھانا ضرور پسند کریں گے، نور جہاں نے بتایا کہ ان کے والد غلام محمد گاما پانچ بھائی اور ایک بہن تھے جن میں سے سب سے چھوٹے بھائی اور شاہ رخ خان کے والد1946میں دہلی چلے گئے تھے جہاں انہوں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی اور وہی سکونت اختیارکی ،انہوں نے بتایا کہ میرا اب بھی شاہ رخ خان سے رابطہ ہے ان کی شادی کے بعد میں اپنے شوہر کے ہمراہ شاہ رخ سے ملنے دہلی گئی تھی جہاں میری زبردست مہمان نوازی کی گئی۔  بھارتی اداکارشاہ رُخ خان کی کزن نورجہاں نے پشاور سے اہم سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، اداکارہ شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن نورجہاں نے خیبرپختونخوا کے اہم شہر پشاور سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن اہم سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان کردیا ہے، نورجہاں نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کی رکن ہیں اور ان کی پارٹی خواتین کی مخصوص نشست پر انہیں صوبائی اسمبلی میں لانا چاہتی ہے




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
41 مناظر