نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن کوبھیج دیا گیا،فائنل 4نام سامنے آگئے،ان چار میں سے حتمی نام کا انتخاب ہوگا




پشاور(زمونگ سوات ڈاٹ کام)نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن کوبھیج دیا گیا جو (آج)پیرتک نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل کریگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ قبل ازیں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں میں نگران وزیراعلی کا فیصلہ نہ ہو سکا تھا جس کے بعد معاملہ پارلمیانی کمیٹی کے سپرد ہوا تھا۔ اب فیصلے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے جو پارلیمانی کمیٹیوں کے بھجوائے 4 ناموں جن میں جسٹس (ر) دوست محمد، منظور آفریدی، حمایت اللہ اور اعجاز قریشی شامل ہیں میں سے نگران وزیراعلی کا نام کل تک فائنل کریگا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
37 مناظر