نگران وزیر اعظم ناصر الملک کی ابائی علاقے آمد ، عوام میں خوشی کے لہر دوڑ گئی




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)نگران وزیر اعظم ناصر الملک کی ابائی علاقے آمد ،بڑی تعداد میں عوام مبارک باد کیلئے انکے رہایش گاہ پہنچ گئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات ،ڈی پی اوواحدمحمود خود نگرانی کرتے رہے ،گزشتہ روز نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے اپنے ابائی علاقے کا دورہ کیا اس موقع علاقہ معززین ،تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں ،وکلاء ،سول سوسایٹی اور گل کدہ کے عوام انکے رہایش گاہ پہنچ گئے اور انکو مبارک باد دی انکا شاندار استقبال کیا گیا ناصر الملک جب بزریعہ ہیلی کاپٹر مینگورہ پہنچے تو وہ اپنے ابائی قبرستان مینگورہ گئے جہاں پر انہوں نے اپنے والد مرحوم کامران خان اور والدہ کی قبر پر حاضری دی اور دعا خوانی کی اور اسکے بعد اپنے رہایش گاہ کامران کور گئے جہاں عوام سے ملاقاتیں کیں۔

انکے دورہ سوات کے موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات اٹھائے گئے تھے اور ڈی پی او کپٹن ریٹائرڈ واحد محمود اور ایس پی خانخیل خود سیکورٹی کی نگرانی کرتے رہے ،جب ناصر الملک سوات پہنچے تو ہیلی پیڈ پر کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شاہ ،ضلع ناظم محمد علی شاہ ،ڈی ائی جی اختر حیات خان ،ڈی پی او واحد محمود اورڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود نے انکا استقبال کیا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
1 Likes
454 مناظر