عمران خان اس کام میں براہ راست ملوث ہیں، ریحام خان نے بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھارتی چینل سی این این نیوز18 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زبردستی جنسی تعلقات کے رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ریحام خان نے کہا کہ سیاسی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے جنس کا استعمال کیا جاتا ہے، انہوں نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اقربا پروری اور جنسی ہراسگی کے معاملات میں بھی براہ راست ملوث ہیں۔ بھارتی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے  چیئرمین نے پاکستان کے لوگوں کو مایوس کیا ہے، عمران خان لوگوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترے، اس موقع پر ریحام خان نے کہا کہ میں دوبارہ عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گی۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی لبرل بن جاتے ہیں اور کبھی اسلامسٹ۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی بھی طریقے سے ووٹ حاصل کرکے وزیراعظم کی کرسی حاصل کی جائے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
34 مناظر