ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈیویژن




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈیویژن اختر حیات نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ، ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ہے ، پولیس نے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے مقدار میں اسلحہ ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 115مفروران ، 955مشتبہ گان ،19ایس ایم جی ، 5 رائفل ،61شارٹ گن،123 پستول ،2814کارتوس ، 44 جارجر ،2 راکٹ لانچر ، 2 راکٹ شیل ، 65.657کلوگرام چرس جبکہ 6لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
54 مناظر