سوات ، پاکستان مسلم لیگ ن نے 6صوبائی حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی پارلیمانی بورڈ نے سوات کے 6صوبائی حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کے جانب سے سوات میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد امیدواروں کا چناو کیا جارہا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی تگڑے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کیلئے ٹکٹوں کیلئے درخواستیں وصول کرنے کے بعد صوبائی پارلیمانی بورڈ نے سوات کے 8صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سے6کیلئے ٹکٹیں دینے کا اعلان کردیا ہے جن میں سے پی کے 2 انجینئر امیر مقام ، پی کے 5 ارشاد خان ، پی کے 3سردار خان ، پی کے 6حبیب علی شاہ ، پی کے 8عظمت علی خان اور پی کے 9سے عبداللہ جان عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے ،ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن تین قومی اور دو صوبائی حلقوں پی کے 4اور پی کے 7کیلئے امیدواروں کا اعلان کل بروز جمعرات کریں گی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1030 مناظر