ریحام خان اور عائشہ گلالئی کے بعد عمران خان نئی مصیبت میں گرفتار ایک اور خاتون سیاستدان کپتان کے خلاف عدالت پہنچ گئی




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ، خیبرپختونخواہ کی رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان الزام واپس لے کر معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔فوزیہ بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا، مجھ پر بغیر ثبوت کے الزام لگا کر میرا سیاسی کیریئر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔جب مجھے اپنی جماعت سے انصاف نہیں ملا تو میں نے عدالت سے رجوع کیا اب عمران خان مجھے پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
151 مناظر