صوبائی حکومت کی مدت ختم ، مٹلتان پن بجلی گھر دو سال میں بھی مکمل نہ ہوسکا




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)صوبائی حکومت کی جانب سے مٹلتان عوام کے لئے منظور پن بجلی گھر کی تعمیرکا کام دو سالوں میں بھی مکمل نہ ہوسکا ۔ ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب۔ لاکھوں روپے کی مشینری اور ٹرانسفرمرز ناکارہ ۔جا بجا لگے کھمبے گر کر ٹوٹ پھوٹ اور بجلی تار بھی زمین بوس ہوگئے ہیں ۔مقامی مشران کا تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب سمیت دیگرذمہ دارحکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔ بصورت دیگر مٹلتان کالام مین شاہراہ بند کرکے سخت ا حتجاجی کی دھمکی ۔تفصیلات کے مطابق دو سال پہلے صوبائی حکومت نے ایس آر ایس پی کی تعاون سے مٹلتان عوام کے لئے پن بجلی کی منظور ی دی تھی جسے نو مہینوں کے اندر اندر مکمل کرکے مقامی کمیونٹی کی حوالے کرنا تھا لیکن دوسال گزرنے کے بعد بھی تعمیرکاکام مکمل نہ ہوسکا اور ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑکرچلاگیا ہے ۔ بجلی گھر میں لگے لاکھوں روپے کی مشینری کی حفاظت نہ ہونے کی وجہ سے زنگ الود ہوکر ناکارہ ہوچکی ہیں۔پن بجلی گھر کے لئے لائیں گئے ٹرانسفرمرز بھی جا بجا پڑے ہیں ۔مقامی مشران نے میڈیا کے ذریعے ذمہ دارحکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر سخت احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
47 مناظر