میاں نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا چوہدری نثار علی خان نے لیگی قیادت کو کیا جواب دیا؟ تہلکہ خیز خبر




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر چوہدری نثار گزارش کریں گے تو انہیں ٹکٹ دیا جائے گا، میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دیا جائے جبکہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں ٹکٹ دیا جائے، اس حوالے سے چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ٹکٹ کے لیے نہیں کہیں گے اور اگر ن لیگ نے ٹکٹ نہ دیا تو وہ آزاد الیکشن لڑیں گے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کے حق میں پارٹی کے کئی رہنما ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد ان کے خلاف بھی ہے۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اب چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت نے کرنا ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
62 مناظر