بہترین پولیسنگ کے بارے میںOG-38 کی رؤ سے کرائم میٹنگ کا انعقاد




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمودکے خاص ہدایات پر آپریشن گائیڈ لائن OG-38 کے رؤ سے اپریشن اور انوسٹی گیشن پولیس کی فیلڈ میں کارکردگی کا معیار جانچنے اور فیلڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انٹاروگیشن اور انوسٹی گیشن میں بروئے کار لانے و عوام الناس میں بہترین طرز عمل آپریٹ کرنے کے لیے تکنیکی اور سٹریٹیجک لائحہ عمل طے کرنے کے واسطے ضلع بھر کے تمامSHO,s ،OII,s کیساتھ کرائم میٹنگ منعقد کی گئی ۔اس موقع پر SP انوسٹی گیشن ذولفقار احمد تنولی،SPاپر سوات مشتاق خان ،ایڈیشنل SPخان خیل اور سرکل DSP,s بھی میٹنگ میں شریک تھے ۔پولیس کرائم میٹنگ کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے کی گئی ۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود نے انوسٹی گیشن اور آپریشن پولیس کو سختی سے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان کی ہسٹری شیٹ بمطابق OG-10 جلد از جلد تکمیل تک پہنچائے ۔FIR درج کرتے وقت ملزمان کے CNIC نمبر اور موبائل نمبرات کے بروقت اندراج کو لازمی بنائے ۔ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے تمام شرکاء میٹنگ کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات و واقعات کے تناظر ، سیکیورٹی کو درپیش چیلنجزوخدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پولیس افسران اور جوانوں کی فیلڈ میں ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ اور فیلڈ میں استمال ہونے والے اسلحے کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے مزید کہا کہ تمام ضلع بھر میں ملزمان اشتہاریوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے جس میں بہترین کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائے۔علاقے میں بہترین پولیسنگ اور انفارمیشن کیساتھ ساتھ عوامی تعاون حاصل کرنے کے PLC/DRC منتخب کمیٹیوں کے ممبران ،علاقے کے منتخب عوامی نمائندوں اور مشران علاقہ معززین کیساتھ بہترین کوارڈنیشن کو یقینی بنائے ۔عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو برو کار لایا جائے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
113 مناظر