عید کا چاند، مفتی منیب الرحمان نے اعلان کر دیا




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے شوال کے چاند کے حوالے سے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا ہے لہٰذا عیدالفطر بروز ہفتہ ہو گی۔عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 14 جون کو کراچی میں ہوا جب کہ عید الفطر 2018 یا شوال کے چاند کی رویت کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کیا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں جب کہ اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے دفتر واقع میلوڈی اسلام آباد میں ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل کیمپ آفس میٹ کمپلیکس، مین یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر کراچی میں منعقد ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد محمود نے کہا تھا کہ جمعرات کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
512 مناظر