سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو 2۔1 سے شکست دیدی




ماسکو(زمونگ سوات ڈاٹ کام) فٹ بال ورلڈ کپ گروپ ای کے میچ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دیدی۔روس کے کیلنگراڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلا گول سربیا کی جانب سے ایلکزینڈر مکرووچ نے پانچویں منٹ میں کیا۔سوئٹرز لینڈ نے 52ویں منٹ میں گول اسکور کرکے سربیا کی سبقت ختم کردی اور میچ 1۔1 سے برابر ہوگیا۔میچ کے اختتامی لمحات میں سوئٹزر لینڈ کے شرڈن شقیری نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی کردی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
69 مناظر