بادل کب اور کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ژوب، قلات، ڈی آئی خان، میرپورخاص، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، سرگودھا، راولپنڈی، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد، مکران ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے (آج) جمعہ کے روز میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی، قلات، ژوب، بہاولپور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، لاہور، گوجرانوالہ، کوئٹہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کیپیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ڈی جی خان، بہاولپور، لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر، کوئٹہ،ژوب ،سبی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
41 مناظر