کبل میں ہنستا مسکراتا سوات تقریری مقابلوں کا فائنل منعقدہوا




کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) گذشتہ روز پاک فوج کانجو بریگیڈ کے زیر انتظام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کبل میں ہنستا مسکراتا سوات تقریری مقابلوں کا فائنل منعقدہوا جسمیں بریگیڈ کی سطح پر کل 8سکولوں کے 16طلباء نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی فائنل مقابلہ کے دوران انگلش تقاریر میں ایمپیریل پبلک سکول کانجو نے پہلی جبکہ کیمبرج پبلک سکول دیولئی نے دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح اردو تقاریر میں ہائی سکول کانجو نے پہلی جبکہ گارلینڈ ماڈل سکول گالوچ نے دوسری پوزیشن حاصل کی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر کاشف نوید عباسی تھے جبکہ کرنل راشد قوم میجر نعیم ،اے سی کبل اسرار احمد،ڈی ای او نواب علی خان،کرنل ریٹائرڈ عبد الغفار خان،وی ڈی سی چئیرمین خلیل خان سمیت اعلی فوجی افسران،مختلف سکولوں کے اساتذہ کرام و طلباء اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر کاشف نوید عباسی نے کہا کہ پاک فوج نے عوام کے تعاون سے شرپسندوں کا خاتمہ کرکے سوات کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے جس کے بدولت سوات کے عوام خصوصا نوجونوں کو آگے بڑھنے اور ترقی کے منازل طے کرنے کے لئے پر امن ماحول میسر ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں آج کے بچے ہمارا مستقبل ہیں جنہوں نے اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ سوات مستقبل قریب میں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کرے گا انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج ملک وقوم کے حفاظت اور ترقی کے لئے کرادار ادا کرتا رہے گا تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وی ڈی سی چئیرمین اکبر حسین سارجنٹ نے پاک فوج کے قربانیوں اور خدمات پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کی اور ہر موڑ پر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا آخر میں چیف گیسٹ نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
60 مناظر