ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ زیادتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،نگران وزیر اعلی دوست محمد خان




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)نگران وزیر اعلی دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ زیادتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،خصوصی حیثیت کے حوالے سے تفصیلات لیکر عوام کے مشکلات کا اذالہ کیا جائیگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی قیادت میں فاٹا کے کارخانہ مالکان اور چیمبر ایسوسی ایشن کے عہداروں کے ساتھ ملاقات میں کیا ،اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن دہشت گردی ،سیلاب ،زلزلوں اور دیگر افات سے متاثرہ ضلع ہے اور یہاں کے عوام نے دہشت گردی اور ملکی بقاء کی جنگ میں بے تحاشہ قربانیاں دی ہے حکومت کو یہاں کے عوام کو ریلیف دینا چاہیں ان پر مذید بوجھ نہیں ڈالنا چاہیں انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو ریلیف دیکر یہاں کے عوام سے مراعات چھینے گئے ہیں اور انکی خصوصی حیثیت ختم کی گئی ہے لہذا پ اس کی طرف خصوصی توجہ دیں جس پر نگران وزیر اعلی دوست محمد خان نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے بے تحاشہ قربانیاں کر محب الوطنی کا ثبوت دیا ہے اور ان لوگوں کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ دویژن کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے تفصیلات لیکر اپ لوگوں کے مشکلات کا خاتمہ کیا جائیگا اور انکو ائینی اور قانونی تحفظ دیا جائیگا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
118 مناظر