پاکستان مسلم لیگ حلقے میں مذید مضبوط،ANPکونسلر سمیت ساتھیوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ میں شامل




کبل)زمونگ سوات ڈاٹ کام( پاکستان مسلم لیگ حلقے میں مذید مضبوط،ANPکونسلر سمیت ساتھیوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ میں شامل ،ویلج ناظم ایوب خان کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی سیاسی افراد لیگیوں صف میں شامل ، شامل ہونے والے افراد نے انجئنیر امیرمقام کے قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر قومیت کے نام اور تبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے قوم کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، مرکز میں PML حکومت نہ ہونے کے بغیر ANPاور دیگر جماعتیں کچھ نہیں کرسکتے ملک میں عوام موٹر وے سے لیکر جو بھی ترقی دیکھ رہے ہیں مسلم لیگ کے مرحون منت ہے اور اگر ملک و قوم کا کوئی خیر خواہ ہے تو مسلم لیگ ہے صوبے میں ہمارے حکومت ائی تو تمام مسائل و مشکلات کو حل کر کے دم لینگے منعقدہ شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار حلقہ PK7عبدالغفور خان ،تحصیل کونسلر عثمان غنی،تحصیل نائب ناظم حنیف خان ،اسراراحمد ،عالم اقبال ،نادرخان نے کہا کہ ANPسے تعلق رکھنے والے جنرل کونسلر شوکت علی نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت ANPسے مستعفی ہوکر PMLnمیں شمولیت اختیار کر کے حلقے میں مسلم لیگ کا جو ساتھ دیااس کے ثمرات آئندہ الیکشن میں سامنے آئیں گے مقررین نے مذید کہا کہ انجئنئر امیر مقام بغیر منتخب ہوئے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کر چکے ہیں ہمارا مقصد ہیں ملک و قوم کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنا ہے عوام 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگائے اور سوات سے وزیر اعظم اور وزیر اعلی دونوں منتخب کرنے کے لئے PMLnکا ساتھ دیں انہوں نے مذید کہا کہ PMLnمیں عزت اور احترام سب کے لئے ہیں 20سالوں سے صوبے میں مسلم لیگ کے حکومت نہ ہونے کے وجہ سے عوام شدید مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے دوران امن کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے نقل مکانی کے دوران سب سے پہلے سوات کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے ہم عملی سیاست کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ انجئنیر امیرمقام واحد لیڈر ہے جو سوات کے عوام کے خاطر تین ارب روپے کے لاگت سے مردان سے لیکر سوات تک بجلی کے میں لائن کا افتتاح کیا سوات پر ٹیکس کے نفاذ کے کوشش کو امیرمقام نے ناکام بنا دیا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
52 مناظر