ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل، سرفراز احمد کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے




کراچی(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سرفراز احمد ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل کے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے۔سرفراز احمد نے زمبابوے کیخلاف تین ملکی سیریز کے ابتدائی میچ میں 74رنز سے فتح پائی، یہ مختصرفارمیٹ میں بطور کپتان ان کی 20ویں کامیابی شمار ہوئی، اس طرح وہ سابق کپتان شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے، آفریدی نے بطور کپتان اس فارمیٹ میں گرین شرٹس کو 19فتوحات دلائی تھیں۔سرفراز اب تک بطور کپتان صرف 3میچز میں ناکام رہے، محمد حفیظ 29میچز میں 17فتوحات کے ہمراہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، حفیظ اور آفریدی کی زیرقیادت قومی ٹیم نے ایک ایک میچ ٹائی بھی کیا ہے، شعیب ملک 17 میچز میں بطور کپتان 12میں فتحیاب رہے، چار میچز میں شکست ان کا مقدر بنی جبکہ ایک مقابلہ ٹائی ہوا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
70 مناظر