حلقہ NA4اورPK7میں مسلم لیگ متحرک ،علاقے میں مذید سیاسی شخصیات لیگیوں میں شامل




کبل)زمونگ سوات ڈاٹ کام( حلقہ NA4اورPK7میں مسلم لیگ متحرک ،علاقے میں مذید سیاسی شخصیات لیگیوں میں شامل ،ANPپر دہشت گردی کے دوران سوات کے نام ائے ہوئے امداد ہڑپ کرنے کا الزام ،تبدیلی لانے والے حکومت نے عوام کو ٹرانسفار مر مرمت کرنے کے لئے چندوں پر مجبور کیا تھااور تبدیلی صرف ناچ گانوں اور گالم گلوچ تک محدود ہو گئے تھے ،پاکستان مسلم لیگ حلقے میں مذید مضبوط قوت بن گئے ہیں اجتماع میں موجود لوگوں نے انجئنیر امیرمقام کے قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر قومیت کے نام اور تبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے قوم کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، مرکز میں PML حکومت نہ ہونے کے بغیر ANPاور دیگر جماعتیں کچھ نہیں کرسکتے ملک میں عوام موٹر وے سے لیکر جو بھی ترقی دیکھ رہے ہیں مسلم لیگ کے مرحون منت ہے اور اگر ملک و قوم کا کوئی خیر خواہ ہے تو مسلم لیگ ہے صوبے میں ہمارے حکومت ائی تو تمام مسائل و مشکلات کو حل کر کے دم لینگے ،گالوچ ،کالاکلے ،کبل،دیولئی اورسرسینئی میں منعقدہ شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے NA4کے نامزد امیدوار فیروزشاہ خان ایڈوکیٹ، نامزد امیدوار حلقہ PK7عبدالغفور خان ،تحصیل کونسلر عثمان غنی،تحصیل نائب ناظم حنیف خان ، اعظیم خان ایڈوکیٹ،جلات خان ،عالم اقبال ،نادرخان ،نصرالدین ،ابراہیم شاہ اور دیگر نے کہا کہ ANPسے تعلق رکھنے والے جنرل کونسلر شوکت علی نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت ANPسے مستعفی ہوکر PMLnمیں شمولیت اختیار کر کے حلقے میں مسلم لیگ کا جو ساتھ دیااس کے ثمرات آئندہ الیکشن میں سامنے آئیں گے مقررین نے مذید کہا کہ انجئنئر امیر مقام بغیر منتخب ہوئے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کر چکے ہیں ہمارا مقصد ہیں ملک و قوم کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنا ہے عوام 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگائے اور سوات سے وزیر اعظم اور وزیر اعلی دونوں منتخب کرنے کے لئے PMLnکا ساتھ دیں انہوں نے مذید کہا کہ PMLnمیں عزت اور احترام سب کے لئے ہیں 20سالوں سے صوبے میں مسلم لیگ کے حکومت نہ ہونے کے وجہ سے عوام شدید مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے دوران امن کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے نقل مکانی کے دوران سب سے پہلے سوات کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے اور دہشت گردی کے اس جنگ میں ANPنے سواتی عوام کو بدنام کیا مسلم لیگ عملی سیاست کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ انجئنیر امیرمقام واحد لیڈر ہے جو سوات کے عوام کے خاطر ساڑ ھے تین ارب روپے کے لاگت سے مردان سے لیکر سوات تک بجلی کے میں لائن کا افتتاح کیا سوات پر ٹیکس کے نفاذ کے کوشش کو امیرمقام نے ناکام بنا دیا انہوں نے مذید کہا کہ ملک اور خصوصا سوات میں جو ترقی ہوئے صرف مسلم لیگ ہی کے دور میں ہوئے ہیں انہو ں نے کہا کہ اگر صوبے میں مسلم لیگ بر سراقتدار اور امیر مقام وزیر اعلی بنے تو حقیقی تبدیلی لائینگے




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
177 مناظر