ملاکنڈڈویژن میں عام انتخابات کا پرامن انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی ملاکنڈ




سوات)زمونگ سوات ڈاٹ کام(ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سعید وزیر نے کہا ہے کہ ملاکنڈڈویژن میں عام انتخابات کا پرامن انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے امن وامان کی صورت حال پر امن رکھنے کیلئے ڈویژن بھر میں21 ہزار پولیس جوان تعینات کئے جارہے ہیں پاک فوج کا تعاون بھی ہمیں حاصل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کی جانب سے اپنے اورنئے تعینات ہونے والے ضلعی افسران بشمول ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی آئی جی سعید وزیر ، ڈی سی ثاقب رضا اور ڈی پی او سید اشفاق انور نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سوات میں بڑی قربانیوں کے بعد امن قائم ہواہے جسے ہر قیمت پر بحال رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت سرکاری ملازم عوام کے خادم ہیں اور ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں ہم عوامی خدمت کیلئے تمام دستیاب وسائل اور کوششیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں تاہم انتخابی امیدوار بھی کوڈ آف کنڈکٹ کا خیال رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے وضع کردہ تمام تر قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں تقریب میں سوات پریس کلب کے چیئر مین شہزاد عالم ،چیف آرگنائز ر سوات پریس کلب ویونین آف جرنلسٹ غلام فاروق سپین دادا ، صدر یونین آف جرنلسٹ وسینئر صحافی فضل رحیم خان کے علاوہ سوات پریس کلب کے سابق چیئر مین رشید اقبال، روزنامہ آزادی کے ممتاز احمد صادق اور جیو نیوز کے محبوب علی نے بھی معزز مہمانوں کو سوات پر یس کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے علا قے کے مسائل حل کرنے میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
229 مناظر