پختون ٹی 10لیگ کا تین روز ہ کرکٹ ٹورنامنٹ سوات کی وادی کالام کی شاہی گراؤنڈ میں اختتام پذیر




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )پختون ٹی 10لیگ کا تین روز ہ کرکٹ ٹورنامنٹ سوات کی وادی کالام کی شاہی گراؤنڈ میں اختتام پذیر ،ٹورنامنٹ کا مقصد وادی کی پر آمن فضاء میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیا ٹیلنٹ سامنے لے آنا تھا ،ٹی 10لیگ میں قومی کرکٹرز کے موجودگی سے نوجوان کھلاڑی مفید مشوروں سے مستفید ہوئے ، 12ٹیموں نے حصہ لیا،گریٹ معاذ نے میدان مارلیا ،سنسنی خیز مقابلے کے بعد بحرین کرکٹ کلب کو دو وکٹوں سے شکست ، جنرل پٹرولیم کی وینر ٹرافی اور کیش انعام گریٹ معاذ نے حاصل کرلی ۔تفصیلات کے مطابق سوات کے وادی کالام میں پہلی مرتبہ جنرل پٹرولیم کے تعاون سے قومی کرکٹروں ،مشہور ادیب اور دنشواروں کے موجودگی میں تین روزہ پختون (ٹی 10لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ،جسمیں قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی سہیل خان اور عمران جونیئر نے خصوصی طورپر شرکت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کے لئے موجود رہے ،کالام شاہی گراؤنڈ میں کھیلا جانیوالا فائنل میچ میں بحرین کرکٹ کلب نے گریٹ معاذ کو دس اورز میں 97رنز کا ٹارگٹ دیا جو کہ گریٹ معاذ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے نویں اورز میں اٹھ وکٹوں کے نقصان میں مطلوبہ ہدف حاصل کیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی تحصیل کالام کے ناظم حبیب اللہ ثاقب اور پختون یوتھ آرگنائزیشن کے چیئر مین سید سردار باچہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافی ، انعامات اور نقد کیش تقسیم کی ۔اس موقع پر جنرل پٹرولیم کے کنٹری ڈائریکٹر مجاہد خان نے مقامی لوگوں ،انتظامیہ اور انے والے سیاحوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کیطرف راغب کرنا ہمارا مشن ہے اور کوشش کررہے ہیں کہ اس طرح کی سرگرمیوں کو مزید فروع دینے کے لئے ہر قسم تعاؤن جاری رکھیں گے ۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
71 مناظر