میں لاہور سے اپنے بیٹے سلیمان کے ساتھ عمران خان کی کال کا انتظار کررہی تھی۔ آخرکار عمران خان نے مجھے کال کی اور کہا کہ ۔۔۔! جمائمہ خان کا حیرت انگیز انکشاف




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عام انتخابات میں کامیابی پر اپنے سابق شوہر کو مبارکباد دی ہے۔جمائما نے ٹوئٹر پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 22سال کی بے قدری، مشکلات اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے نئے وزیر اعظم بننے جارہے ہیں۔ یہ استقامت ، یقین اور ہار نہ ماننے کا ایک غیرمعمولی سبق ہے۔ لہٰذا اب عمران خان کے لیے چیلنج ہے انہیں یاد رکھنا ہوگا کہ وہ سیاست میں کیوں آئے تھے۔ بہت مبارک ہو عمران خان۔جمائما نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا مجھے یاد ہے عمران خان کا پہلا الیکشن جو 1997ء میں ہوا تھا۔ میں لاہور سے اپنے تین ماہ کے بیٹے سلیمان کے ساتھ عمران خان کی کال کا انتظار کررہی تھی۔ آخرکار عمران خان نے مجھے کال کی اور کہا کلین سوئپ ہوگیا ۔ پھر زوردار قہقہہ لگا کر بولے کہ مخالفیں کی طرف سے ۔واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ برطانیہ میں ہونے کے باوجود ہر موقع پرعمران خان کی حوصلہ افزائی کرتی نظرآتی ہیں۔ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے کے بعد بھی جمائما نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیاتھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1883 مناظر