پی سی بی نے کھلاڑیوں پر تجوریوں کے منہ کھول دئیے عید سے پہلے ہی عہد کرادی،تنخواہوں میں اتنا اضافہ کر دیا




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹرز ، بورڈ افسران ، کوچز ، امپائروں اور میچ ریفریز کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ، پی سی بی نے عید سے پہلے ہی عید کرادی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نےایچ آر کمیٹی کی سفارشات کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز ، بورڈ افسران ، کوچز ، امپائروں اور میچ ریفریز کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے جبکہ 31کھلاڑی کو ایک ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان ایک دو دن میں کر دیا جائیگا۔ واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے علاوہ میچ فیس اور دیگر مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات بھی کی تھی جس میں پاکستانی کپتان کو اس حوالے سے خوشخبری سنائی گئی تھی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
108 مناظر