عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت،بھارتی کرکٹر کپل دیو کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا




ممبئی (زمونگ سوات ڈاٹ کام) بھارتی کرکٹرکپل دیو نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت سے اجازت ملنے پر تقریب حلف برداری میں شرکت کروں گا۔عام انتخابا ت 2018میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعدچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مختلف ممالک کے نامور لوگوں کی جانب سے بھی مبارکبادیں وصول ہوئیں،جن میں بھارتی کرکٹرکپل دیو،سدھو،اداکار عامر خان اور دیگر بھی شامل تھے تاہم اب حلف برداری تقریب میں شرکت کے حوالے سے بھارتی کرکٹرکپل دیو نے کہا کہ دعوت نامہ ملا تو بھارتی حکومت سے اجازت ملنے پر تقریب حلف برداری میں شرکت کروں گاتاہم دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں ، سنیل گواسکر ، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو دعوت نامہ بھیجا ہے جن میں سے نوجوت سنگھ نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیاہے اور انہوں نے اس پر بہت خوشی کا بھی اظہار کیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
227 مناظر