تحصیل کونسل کبل نے ما لی سال 2018-19کا 21کروڑ 39لا کھ 77ہزار 34روپے کا چوتھا بجٹ پیش کیا




کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسل کبل نے ما لی سال 2018-19کا 21کروڑ 39لا کھ 77ہزار 34روپے کا چوتھا بجٹ پیش کیا جس میں سا لا نہ آمدن 12کروڑ 71لا کھ63ہزار ظا ہر کئے گئے جبکہ سا لا نہ اخراجات 21کروڑ 39لا کھ 77ہزار 34روپے مختص کئے گئے تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کونسل کبل کا بجٹ اجلا س ہوا جس میں تحصیل کونسل کے ممبران نے کثیرتعداد میں شر کت کی اجلا س زیر صدارت کنونےئر حنیف خان ہوا جس میں تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، TMOعرفان خان اور دیگر شریک تھے اجلاس میں متفقہ طور پر 21کروڑ 39لا کھ 77ہزار 34روپے کا بجٹ پیش کرنے کے بعد منظور کیا گیا جس میں اپنے ذرائع سے حا صل ہونے والے آمدن 2 فیصد ٹیکس منتقلی غیرمنقولہ جائیداد 2کروڑ 43لا کھ 70ہزار روپے ، بس سٹینڈ /سٹینڈ فیس 30لا کھ روپے ، میلہ مویشیاں 1لا کھ روپے ، منظوری نقشہ جا ت فیس 39لا کھ روپے ،لائسنس فیس برائے اشیا ء خوردنوش5لا کھ 48ہزار روپے ، اشتہاری بورڈ فیس3لا کھ 76ہزار روپے ، متفرق ٹاور جرمانے وغیرہ2لا کھ 50ہزا ر روپے ، بینک کھا توں پر منا فع سے حا صل ہونے والے رقم 4لا کھ روپے ظاہر کئے گئے جبکہ ترقیا تی اخراجات مر مت TMAآفس کبل و کانجو با زار فٹ پا تھ وغیرہ 25لا کھ روپے ، سا لا نہ مر مت 25لا کھ روپے ، PFC 30%شےئر (ADP)9کروڑ تین لا کھ 92ہزار روپے PFCتیس فیصد کے تحت جاری ترقیا تی منصوبہ جا ت کے لئے 6کروڑ 37لا کھ 90ہزار 734روپے رکھے گئے ہیں اجلا س سے تحصیل نا ظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ TMAکبل صوبہ بھر میں بہترین TMAجانا جا تا ہے پچھلے سا ل اجلاس میں ہم نے عہد کیا تھا کہ تحصیل کونسل کو عوامی مفادات کے خا طر با ہمی مشاورت سے چلائینگے جو متفقہ طور پر ثابت کر کے دیکھا یا ۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
147 مناظر