پی کے 4 میں دوبارہ گنتی ، 4 تھیلوں کی مبینہ گمشدگی کے بعد مختلف چہ میگوئیاں جنم لے رہی ہیں




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات کے حلقہ پی کے 4 میں دوبارہ گنتی کے دوران 4 تھیلوں کی مبینہ گمشدگی کے بعد مختلف چہ میگوئیاں جنم لے رہی ہیں اس حلقے میں دوبارہ گنتی کے لئے 182 ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر آنے والے امیرمقام نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس پر دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوا اور سرکاری ووٹوں کی گنتی کے بعد فرق 49 ووٹ کا رہ گیا تاہم 105 میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد چار پولنگ اسٹیشنز کے تھیلے غلطی. سے دوسرے حلقے میں چلے جانے کا انکشاف ہوا اور گنتی کا عمل روک گیا تین دن. گزرنے کے باوجود بھی یہ عمل دوبارہ شروع نہیں ہوسکا ہے،جس کے باعث لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور مختلف چہ میگوئیاں جنم لے رہی ہیں.




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
3451 مناظر