کبل ، سینکڑوں طالب علم ہائی میرٹ اور سیٹوں کی کمی کے وجہ سے داخلوں سے محروم




کبل ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )تحصیل کبل سینکڑوں کے تعداد میں طلبہ داخلوں سے محروم ،میرٹ زیادہ ہو نے اور سیٹوں کی تعداد میں کمی ہو نے کے وجہ سے طلبہ کو داخلے لینے میں شدید مشکلات ،ڈگری کالج کبل میں سیکنڈ شب ختم کر نے اور سیٹوں کے تعداد کم ہو نے کے وجہ سے طلبہ کے مستقبل تباہی کے دہانی پر سیکنڈ شپ دوبار ہ شروع کر نے کا مطالبہ ،گو ر نمنٹ ڈاکٹر خان شہید ڈگری کا لج کبل میں 3100سو داخلہ فارم جمع ہو چکے ہیں جس میں صرف500طلبہ کو داخلے دینے کا پروگرام ہیں طلبہ اور والدین نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ڈگری کالج کبل سمیت تمام ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سیکنڈ شپ شروع کر کے ہنگامی بنیادوں پر سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے سابق ضلع صدر PSF,و صوبائی رہنما عجب انقلاب نے ہمارے نمائندہ سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ گو ر نمنٹ کالج کبل میں سیکنڈ شپ کو ختم کیا گیا ہے لہٰذا بحال کر کے سیٹوں کے تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ڈگری کالج کبل میں میرٹ 934جبکہ سیکنڈری سکولوں میں 800سے اوپر رکھا گیا ہے جس کے وجہ سے طلبہ کی مستقبل ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج کبل کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کے طرف سے سیکنڈ شپ ختم کیا ہے لہٰذا حکومت وقت اور محکمہ تعلیم کے بالا حکام فوری طور پر مداخلت کرکے ہنگامی بنیادوں پر تعلیمی ایمرجنسی قائم کر کے داخلے سے محروم طلبہ کیلئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ طلبہ کی مستقبل تباہی سے بچ سکے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
72 مناظر