فیس بک پر دوستی اور محبت کا بھیانک انجام، باپ کابیٹی اور اس کے عاشق کورنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد لرزہ خیز اقدام




فیروزوالا(زمونږ سوات ډاټ کام ) فیروزوالہ کے علاقے میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو عاشق سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ عباس نگر کے رہائشی نوجوان علی کی نجمہ سے فیس بک پر دوستی ہو ئی تھی ۔ گزشتہ روز علی لڑکی کو ملنے اس کے گاؤں آیا جہاں نجمہ کے والد نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور دونوں کے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ فیکٹری ایریا پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کوپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
893 مناظر