بھارت سے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کیلئے کون کون آرہا ہے ؟ کپتان نے خصوصی طور پر کسے بلایالیا؟ نام جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور دو بھارتی کھلاڑیوں نوجوت سنگھ ، کپل دیو اور سنیل گواسکر کو حلف بردار میں مدعو کرتے ہوئے انہیں دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہےجس میں نو منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس یوم آزادی

کی تعطیل کے بعد طلب کیا جائے گا۔نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 اگست کو وزراتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عمران خان کے حلف اٹھانے کی 18 اگست تاریخ مقرر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے علاوہ دو بھارتی کھلاڑیوں کپل دیو، نوجوت سنگھ اور سنیل گواسکر کو بھی مدعو کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین کیساتھ بھارتی ہائی کمشنر نے ملاقات کی تھی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
265 مناظر