ایشین گیمز،ہاکی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا میڈل جیت لیا




جکارتا(زمونگ سوات ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز کے دوران ہاکی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا میڈل جیت لیا ۔ ہفتہ کو ایشین گیمز ہاکی کے میں تیسری پوزیشن کے لپاکستان اور بھارت کے مابین سخت مقابلہ ہوا جس میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے ے بعد 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی،بھارت کی جانب سے آکاش دیب اور ہرمن پریت سنگھ نے گول کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد عتیق نے چوتھے کوارٹر میں کیا ،اور پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،یوں بھارت نے کانسی کا میڈل جیت لیا ،فائنل میں ملائشیا کا مقابلہ جاپان کی ٹیم سے ہو گا۔واضح رہے سیمی فائنل میں بھار ت کو ملائشیا جبکہ پاکستان کی ٹیم کو جاپان کی ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
81 مناظر