براک اوباما نے موجودہ امریکی سیاست کو فضول اور حقیر قراد دے دیا




اواشنگٹن(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق صدر براک اوباما نے موجودہ امریکی سیاست کو فضول اور حقیر قراد دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اْنہوں نے یہ بات واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل’ میں طویل مدت تک سینیٹر رہنے والے جان مکین کے لیے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو ایک ہفتہ قبل دماغ کے سرطان سے مقابلہ کرتے ہوئے انتقال کر گئے۔اس موقعے پر اوباما نے اپنے دوست اور کبھی کبھار کے سیاسی مخالف کی شان میں مدح سرائی کی۔ اْنھوں نے کہا کہ کیا ایسا نہیں ہے کہ جس شخص کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ہم اکٹھے ہوئے ہیں۔ اْنھوں نے بہتری کے لیے کاوش کی تھی۔ اْنھوں نے ایک عظیم ورثہ چھوڑا، جس کی حرمت کا ہمارے ملک کے بانیوں نے درس دیا تھا۔اوباما کے الفاظ میں ہماری سیاست، ہمارا عام رہن سہن، ہمارا انداز تخاطب سب ہی گر چکا ہے؛ ہم بے عزتی، بیکار تنازعات اور مصنوعی غصے کا اظہار کرنے پر کمر بستہ ہو چکے ہیں۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر، اوباما نے مزید کہا کہ ایسی سیاست جس میں بہادر اور سخت گیر ہونے کا ذکر کیا جائے جب کہ درحقیقت، اس کی بنیاد خوف ہو، جان نے ہم پر زور دیا تھا کہ ہم اس سے بلند ہو کر آگے نکلیں۔ اْنہوں نے ہم سے مطالبہ کیا تھا کہ ہم بہتری کی جانب بڑھیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
82 مناظر