چہروں کی تبدیلی سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے ،سراج الحق




سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام )جماعت اسلامی کے مرکزی امیر وسینیٹر سرالحق نے کہاہے کہ شرعی نظام کا نفاذاور اسلامی ریاست کا قیام ہماری منزل ہے کیونکہ اسلامی نظام کے بغیر نہ توملک ترقی کرسکتا ہے اور نہ ہی عوامی مسائل ومشکلات دورہوسکتے ہیں،الیکشن سے قبل کرپشن فری معاشرہ کے قیام کیلئے جماعت اسلامی نے بھرپور اندازمیں مہم چلائی ،الیکشن کمیشن اپنے قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہوچکاہے،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا،لوڈشیڈنگ کے سبب ترقی کا پہیہ رکا ہوا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز الخدمت مینگورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد امین اور دیگر عہدیدارواراکین بھی موجود تھے،سراج الحق نے کہاکہ پاکستان ایک نظرئے کا نام ہے جس کا استحکام اوربقااسی نظرئے سے منسلک ہے،انہوں نے کہاکہ اسلامی نظام کے نفاذسے ملک اور قوم دونوں ترقی کریں گے اورسترسالوں سے جے آئی اس مقصد کیلئے جدوجہد کررہی ہے ،اسلامی نظام کے نفاذکے بغیر خوشحالی نہیں آئے گی ،چہروں کی تبدیلی سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایک کروڑ ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے چونکہ الیکشن ہوئے ،گردوغبار بیٹھ گئی اورکام کرنے کا وقت شروع ہوا تو اب حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنا ئے ،انہوں نے کہاکہ تمام بے روزگار افراد کو روزگار ،صحت وتعلیم سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ دار ی ہے لہٰذہ حکومت اپنی ذمہ داری کو پورا کرے،انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں جتنے بھی نام آئے ہیں ان سب کا احتساب کیا جائے اور قوم کا لوٹا ہوا پیسہ برآمد کرکے قوم کی فلاح پرخرچ کیا جائے،انہوں نے کہاکہ اس وقت سوات سمیت پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب نہ صرف مختلف قسم کے مسائل او رمشکلات نے جنم لیا بلکہ کاروبار اورترقی کا پہیہ بھی رکا ہوا ہے لہٰذہ لوڈشیڈنگ کا فوری اورمکمل خاتمہ کرنے کیلئے موثراقدامات اٹھائے جائیں،انہوں نے کہاکہ غیر جمہوری نظام میں ایک مخصوص طبقے کے وارے نیارے ہوتے ہیں جبکہ غریب بھوک اورافلاس کی وجہ سے خودکشی پر مجبورہوجاتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہو ،انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کا انعقاد تمام اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی ناکامی ہے، حکومت اورعالم اسلام اس سلسلے میں انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس سے رجوع کریں اورشان رسالت ﷺ میں کستاخی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر روکیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
120 مناظر