شرجیل میمن نے شراب پی رکھی تھی یا نہیں؟ بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی،سنسنی خیز انکشافات




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سندھ کے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق شرجیل میمن نے شراب نہیں پی تھی ۔نجی ٹی وی کے مطابق شرجیل میمن کے خون ٹیسٹ کی رپورٹ کراچی کے 2بڑے ہسپتالوں میں بھی بھیجی گئی تھی جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ جس کے مطابق شرجیل میمن نے شراب نہیں پی تھی ۔ ٹیسٹ رپورٹ میں شراب پینے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز چیف جسٹس نے نجی ہسپتالوں کا دورہ کیا تھا اور  شرجیل میمن کے کمرے میں چھاپے کے دوران وہاں سے شراب کی بوتلیں ،منشیات،سگریٹ کے پیکٹس برآمد ہوئے تھے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
93 مناظر