سوات کے تین پولیس سٹیشن کے ایس ایچ اوز کے تبادلے وتعیناتی ، ایک کو لائن




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات کے تین پولیس سٹیشن کے ایس ایچ اوز کے تبادلے وتعیناتی ، ایک کو لائن حاضر کردیا گیا ، تبادلے آج متوقع ہیں۔ گزشتہ روز سوات میں امن وامان کی مزید بہتری کے لئے تین پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز کے تبادلے اور تعیناتی کی گئی ہے ۔ ایاز خان کو ایس ایچ او رحیم آباد ، اقبال خان کو رحیم آباد سے تبدیل کرکے ایس ایچ او کبل تعینات کردیا گیا ہے جبکہ حلیم خان کو ایس ایچ او چپریال مٹہ تعینات کرنے کا احکامات جاری کئے گئے ہیں ،اس کے علاوہ تھانہ کبل میں تعینات ایس ایچ او مجیب عالم کو کبل پولیس لائن میں لائن حاضرہونے کا حکم دیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق مزید ایس ایچ اوز کے تبادلے آج متوقع ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
255 مناظر