جے یو آئی کے کارکن آنے الے بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں کریں، مولانا گل نصیب خان




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)جے یو آئی کے صوبائی امیر گل نصیب خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے کارکن آنے الے بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں کریں اور زیادہ سے زیادہ سٹیس کی کوشش کریں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے مالم جبہ میں مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اراکین مجلس عاملہ مولانا شجاع الملک ، مفتی کفایت اللہ ،مولانا عطاالحق درویش ، مولانا رفیع اللہ قاسمی ، محمد اسحا ق زہد ، مولانا عزیز احمد اشرفی ،مولانا عین الدین ، شاکر ، فضل معبود اور عبدالوحید مروت نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 ستمبر کو 2018 الیکشن کے تمام امیدواروں کا اجلاس صوبائی دفتر میں منعقد ہوگا ساتھ ہی 29اور30ستمبر کو صوبائی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس تحسین القران نوشہرہ میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں آئندہ قومی ، صوبائی اسمبلی ، ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غور خوض ہوا اور تمام ضلعی جماعتوں کو مرکزی و صوبائی جماعتوں کی ہدایات کے مطابق تیار کریں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
73 مناظر