مٹہ اور نواحی علاقوں میں پولیس کارات کو فلیگ مارچ اور گشت ، عوام آرام سے سو جائیں




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)مٹہ اور نواحی علاقوں میں پولیس کارات کو فلیگ مارچ اور گشت ، عوام آرام سے سو جائیں ، سوات پولیس بیدار ہے ، گذشتہ رات ڈی آئی جی محمد سعید وزیر اور ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی سوات خانخیل خان کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے مٹہ کے مختلف علاقوں بردرشخیلہ ، کوزرہ درشخیلہ ، بیدرہ ، بانڈہ جات اور نواحی علاقوں میں فلیگ مارچ کیا اور ان علاقوں میں سرچ اپریشن کیا ، جس میں مختلف علاقوں سے درجنوں مشکوک افراد کو زیر حراست میں لے لیا ، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی حفاظت ہے اور ہمارا نعرہ ہے کہ عوام آرام سے سوجائیں سوات پولیس بیدار ہے اور مٹہ میں جو افواہیں پھیلائی جارہی تھی ایسی کوئی بات نہیں ہے یہاں پر مکمل آمن ہے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
174 مناظر