تبدیلی کے نام پر آنے والے حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں ،انجینئر امیر مقام




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر آنے والے حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں ، پی ایم ایل ن سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی چاہتی ہے ، پی ٹی آئی حکوم کو موقع ملنا چاہیئے ، گذشتہ روز اپنے رہائش گاہ پر ملک بھر سے آنے والے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر کے سینئر صحافیوں کی سوات آمد یہاں پر دیر پایا امن کا ثبوت ہے اور یہ آمن پاک فوج ، پولیس اور عوام کی قربانیوں کی بدولت ن لیگ کے حکومت نے قائم کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں یہاں کے عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کرکے تبدیلی کے نام پر ان کو ووٹ دیا ہے اور صوبے ، مرکز اور پنجاب میں انکی حکومت ہے ، اسلئے اب موجودہ حکومت سوات کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں ، اور یہاں کے عوام کے مشکلات کے لئے اقدامات اٹھائیں ، انہوں نے کہا کہ چکدرہ ٹو فتح پور ، بحرین ٹو کالام اور کالام ایکسپریس وے سمیت 220 کے وی گریڈ سٹیشن اور مردان مینگورہ سوئی گیس پائپ لائن منصوبہ ہماری حکومت کے کارنامے ہیں اور اسکے لئے فنڈ فراہم ہوچکا ہے اب موجودہ حکومت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اسکو بروقت مکمل کرلیں جبکہ گریڈ سٹیشن پر کام مکمل ہوچکا ہے لیکن اسکو چالو نہ کرنا تعجب کی بات ہے ، امیر مقام نے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو مشکلات کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ عہدہ میرے لئے کو ئی حیثیت نہیں رکھتا میں عوام کی خدمت حسب سابق ادا کرتا رہونگا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
333 مناظر