پی ٹی آئی میں ضمنی الیکشن کیلئے فضل مولا کو ٹکٹ دینے کیخلاف علم بغاوت بلند ہوگئی




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات کے حلقہ پی کے 7سے تحریک انصاف کے چار امیدواروں اورنویونین کونسلوں کے عہدیداروں نے پی کے سات پر ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے فضل مولا کو ٹکٹ دینے کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا ،فیصلہ پر نظر ثانی نہ کی گئی توپی ایم ہاؤ س اورسی ایم ہاؤس کے سامنے دھرنادیا جائے گا،پیراشوٹ کے ذریعے آنے والے امیدوار کی وجہ سے پارٹی سیٹ ہارنے کا خدشہ ہے ،اس حوالے سے پی کے 7کے چاروں امیدواروں حاجی محمد رحمان،سعید خان،عبداللہ اور سمیع اللہ نے پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پارٹی کیلئے کئی کئی سال قربانیاں دی ہیں مگر اب سننے میں آیاہے کہ پی کے سات پر ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے ٹکٹ فضل مولا کو دیاجارہاہے جس کے سبب کارکنوں میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے ،انہوں نے کہاکہ ٹکٹ کے حوالے سے مذکورہ حلقہ کا سروے کیا جائے کیونکہ یہاں پر پچانوے فیصد کارکن اس فیصلے کیخلاف ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ٹکٹ فضل مولا کو نہ دیا جائے ،انہوں نے کہاکہ ٹکٹ دینے کافیصلہ کرتے وقت نہ تو کارکنوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی قسم کی مشاورت کی گئی ہے تاہم بندکمروں کے فیصلوں کوپارٹی کارکن کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ پورے صوبے کی نظریں اس وقت پی کے سات پرہونے والے ضمنی الیکشن پر ہیں اگر اس حلقے میں امیدوار کی نامزدگی کا صحیح فیصلہ نہ کیا گیا تو الیکشن ہارنے کا خدشہ ہے جس کا سارا فائدہ مخالف امیدوار کو جائے گا اورہم نہیں چاہتے کہ یہ جیتی ہوئی سیٹ ہمارے ہاتھ سے نکل جائے پارٹی قیائدین کو چاہئے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ایک غیر جانب دار کمیٹی قائم کریں اوراس کے سامنے تمام امیدواروں کے نام پیش کریں کمیٹی جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قابل قبول ہوگا تاہم جلدی میں کئے جانے والے فیصلے ہماری شکست کا سبب بن سکتے ہیں کارکنوں کو دیوارسے نہیں لگنے دیں گے،انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن پیراشوٹ کے ذریعے آنے والے امیدوارکو تسلیم نہیں کریں گے،انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،وزیراعلیٰ محمودخان،مرادسعید اورپارٹی کے دیگر ذمہ داروں سے اس ضمن میں کرداراداکرنے کی اپیل کی اور کہاکہ اگر فیصلے پر فوری نظر ثانی نہیں کی گئی تو پی ایم اور سی ایم ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
419 مناظر