روسی کوہ پیما کو بچانے والے 4 پاکستانیوں کیلئے ’’آرڈر آف فرینڈ شپ‘‘ اعزاز




ماسکو،اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے رواں برس جولائی میں روسی کوہ پیما ایلگزینڈر گوکوف کو ریسکیو کرنے والے 4 پاکستانیوں کو ’’آرڈر آف فرینڈشپ‘‘ اعزاز سے نوازا دیا ہے۔ ترجمان روسی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قاضی محمد‘عابد رفیق‘محمد انزہم رفیق اور فخر عباس کو روسی کوہ پیما کو بچانے کے لیے کیے گئے آپریشن میں حصہ لینے پر روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن کی جانب سے ’’آرڈر آف فرینڈشپ اعزاز‘‘ سے نوازا گیا ہے۔واضح رہے کہ روسی کوہ پیما ایلگزینڈر گوکوف کو 31 جولائی کو ریسکیو کیا گیا تھا جو 25 جولائی سے 20 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر لاتوک پیک پر پھنسا ہوا تھا۔روسی کوہ پیما کے پاس 3روز سے کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہوگئی تھیں۔ایلگزینڈر گوکوف کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیے گئے انتہائی مشکل آپریشن کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
50 مناظر