سوات تعلیمی بورڈ کو صوبے کے ٹاپ بورڈکی لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے




مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات تعلیمی بورڈکے چیئر مین پروفیسر تصبیح اللہ نے کہاہے کہ سوات تعلیمی بورڈ کو صوبے کے ٹاپ بورڈکی لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے ،بائیومیٹرک سسٹم بھی نصب کیا گیا جس کے سبب طلبہ کو کافی آسانی اور سہولت میسرآئے گی اس کے علاوہ تمام سسٹم کو کمپیوٹرائزڈکردیا گیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلبہ اور طالبات کو درپیش مشکلات کو دور کرنا اورانہیں سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ بورڈمیں ہرکام میرٹ پر ہورہاہے اور اس سلسلے میں کسی کی مداخلت اور سفارش ہر گز نہیں چلتی ،ہم نے عزم کررکھا ہے کہ قو م کو ایسے تعلیم یافتہ نوجوان فراہم کریں جنہوں نے اپنی قابلیت پرمقام حاصل کیا ہو،انہوں نے کہاکہ سوات تعلیمی بورڈ کو صوبے کے ٹاپ بورڈکی لسٹ شامل کیا گیا ہے جو ایک انتہائی خوش آئندہ بات ہے اس اقدام سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی اوران میں تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ مزید بڑھے گا ،انہوں نے کہاکہ بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب سے طلبہ اورطالبات کو کافی سہولیت میسر آئی ہے جبکہ آئی ٹی کیلئے ہماری عملی کوششیں جاری ہیں امیدہے کہ ہماری یہ کوششیں جلد بارآورثابت ہوں گی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
133 مناظر