ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ، ڈی آئی جی




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ، ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے مقدار میں اسلحہ ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا گیا ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر خان نیاس حوالے سے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے ، پولیس فورس منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کررہی ہے عوام کو بھی اس سلسلے میں پولیس فورس سے تعاؤن کرنی ہوگی تاکہ منشیات جیسی لعنت سے معاشرہ پاک ہو ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 84مفروران ، 937مشتبہ گان ، 18 رائفل ،185 پستول ،کلا شنکوف18 ، شارٹ گن 38 ،سٹین گن 1 ، ،2003کارتوس ، 51 جارجر ،4500 ڈیٹو نیٹر ،7 خنجر،4.205 kgایکسپلوی، 75.921کلوگرام چرس ، 2.700کلوگرام افیون ، 2.590کلوگرام ہیروئن جبکہ 322لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کو اطلاع دیں جس پر بروقت پولیس کاروائی کرکے اپ کو اور اپکے بچوں کو ایک پر امن اورجرائم سے پاک معاشرہ میسر کریں ، پولیس عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں کریں گے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
62 مناظر