تحصیل کونسل بابوزئ کا بجٹ اجلاس ، بجٹ پر اپوزیشن کے تحفظات برقرار ، کونسل میں بجٹ منظور نہ ہو سکا




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئ کا بجٹ اجلاس ، بجٹ پر اپوزیشن کے تحفظات برقرار ، کونسل میں بجٹ منظور نہ ہو سکا ، گزشتہ روز تحصیل کونسل بابوزئ کے بجٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت کنونیئر تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان منعقد ہوا جس میں ٹی ایم او اور دیگرافیسرز شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ اپوزیشن کا بجٹ میں جن شقوں پر تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے گا غیر ترقیاتی بجٹ میں تیس فیصد ترقیاتی کاموں کی وضاحت کی جائے گی تحصیل ناظم اکرام خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان ، پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر عدنان خان ، علی محمد خان اور دیگر کو مطمئن کریں انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے مطابق کونسل میں بجٹ کیا ہے بجٹ پاس نہ ہونے کی صورت میں اسے صوبائی حکومت کے پاس بھیجیں گے جس پر آگے کی کارروائی حکومت کرے گی اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان نے کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پر اب بھی تحفظات ہیں غیر ترقیاتی بجٹ میں ترقیاتی کاموں کا ذکر ہے ہم مطمئن نہیں ہے لہذا ہم کونسل میں بجٹ کی منظوری نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ اہم معاملات میں اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا تحصیل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ مٹہ ، نیک پی خیل ، سنگوٹہ، منگلور سمیت پورے سوات میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ بجلی اور فون بلز میں ٹیکسز کا نفاذ عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاء ہے اسے واپس کیا جائے واسا کی طرف سے پانی کے بلوں میں دو سو فیصد اضافہ افسوسناک ہے عوام کو پانی مہیا کیا جائے ۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
93 مناظر