6ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کا یادگار دن ہے




سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام)6ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کا یادگار دن ہے ،یہ دن ہمیں اس حوصلے ، یگانگت اور ثابت قدمی کی یاد دلاتا ہے جس کا مظاہرہ پاکستانی قوم نے 1965 کی جنگ کے دوران عددی لحاظ سے کگئی گنا بڑے دشمن کی مسلح جارحیت کے مقابلے میں کیا ، یہ وہ دن تھا جب دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج ، بے مثا ل ثابت قدمی ، جرات اور اولولعزمی کے ساتھ ایک دوسرے کے شانہ بشاکھڑے تھیں ، پاکستان کی تاریخ میں شجاعت ودلیری کے کارمناے رقم کرنے والے شہدا اور غازیوں کی جراتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستانی قوم ہر سال اس دن کو مناتی ہے ، جنگ ستمبر کے دوران پاک بحریہ کے جنگی بیڑے نے آپریشن سومناک کے نام سے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے گجرات کے ساحلی شہر دوار کا میں واقع بھارتی ریڈ ار اسٹیشن کو تباہ کیا جس نے گیارہویں صدری میں اسی ساحل پر سومنات کے مندر پر محمود غزنوی کے حملے کی یاد تازہ کی ، پاک بحریہ کی ابدوز غازی کے خوف سے عددی لحاظ سے بڑی بھاری بحریہ طیارہ بروار بحری جہاز ہونے کے باوجود اپنے ہی پانیوں میں مقید ہوکر رہ گئی ، یہ ہمارے بہادر پیشری کے وہ عظیم کارنامے ہیں جنہوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ، پاکستان کو آج اندرونی اور بیرونی محاذ پر مختلف سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے ، سماج دشمن عناصر ہمارے وطن میں امن و آتشی میں خلل ڈالنے کے لئے چالیں رہے ہیں ، ان بد اندیش قوتوں کے خلاف جنگ اور وطن کی سرحدوں کی سالمیت کے دفاع کے قومی عزم میں پاکستان کی مسلح افواج صف اول پر کھری ہیں ، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے مسلح افواج دن رات کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے کئی قربانیاں دے چکی ہیں ، قومی سلامتی اور ملکی دفاع میں پاک بحریہ اہم کرادار اد ا کررہی ہے ، سی پیک جیسے خوشحالی کا راستہ بھی مانا جاتا ہے اور اس منصوبے کے محور و مرکز گوادر بندرگاہ کی ترقی سے پاکستان کے ساحلی خطے حصوصی گوادر کی میری ٹارئم سکیورٹی خاص اہمیت اختیار کرگئی ، سی پیک کی قومی اہمیت کے پیش نظر ملکی بندرگاہوں اور میری ٹائم انفراسٹرکچر کو لاحق کسی بھی نوعیت کے روایتی اور غیر امکانی خطرات سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ چوکس اور مکمل تیار ہے ، خطے کی مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی میں بھی پاک بحریہ بنیادی کردار ادا کررہی ہے ، مزید برآں خطے کے بدلتے ہوئے حالات کے۶ پیش نظر اور قومی مفادات کے حصول کے لئے پاک بحریہ نے حال ہی میں بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کا فیصلہ کای ہے جس کا مقصد بحرہند کی آبی گزرگاہوں اور احساس مقامات میں سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ، میری ٹائم سیکٹر کے احیاء اور بلیو ا کا نوی کے فروغ میں اپنی کوششوں مین زمید تیزی لاکر پاک بحریہ ملکی معیشت کی مظبوطی میں نمایا ں کردار ادا کرنے میں بھی کوشاں ہے ، ہمیں یادرکھنے کی ضرورت ہے کہ بطور قوم ہمیں بارہا آزما یا گیا ، چاہے وہ سرحد پار سے جارحیت ہو یا انتہا پسند عناصر کی سرگرمیاں ، مگر قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں ایمان ، اتحاد اور نظم پر عمل پیرا ہوکر پہلے سے زیادہ عزم قوم بن کر اُبھرے ، اسی جذنے کے تحت آج کا دن ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ آنے والی نسلوں کے درخشاں اور روشن مستقبل کے لئے ہم بے لوث ہوکر کام کریں اور قربانی کے اپنے عہد کی تجدید کریں ، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ذات پر مکمل بھروسہ کرتے ہوئے اپنے اندر یگانگت و اتحاد قائم کرتے ہوئے اور پاک وطن کے دفاع میں جانفشاں رہتے ہوئے ہمیں پاکستان کو مضبوط ، محفوظ اور خوشحال ملک بنانے کا عزم کرنا ہے ۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
62 مناظر