’’میں فوری طور پر کرکٹ بورڈ میں یہ عہدہ چھوڑ رہا ہوں‘‘




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام )احسان مانی کے چیئرمین پی سی بی بنتے ہی شعیب اختر نے ایڈوائزر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” میں یہ اعلان کر رہاہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جو کہ فوری طوری پر نافذالعمل ہے ۔واضح رہے کہ شعیب اختر کو سابق چیئرمین پی سی بی نے ایڈوائزر کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
83 مناظر