شدید احتجاج اور تنقید کے بعد عمران خان کا عاطف میاں کو ہٹانے کا فیصلہ،ان کا نام اقتصادی کونسل میں کس نے ڈالا تھا؟جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی نے اہم انکشاف کردیا




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام)عمران خان نے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دی  ہے جس میں قادیانی معیشت دان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ معیشت دان عاطف میاں کے اقتصادی کونسل میں شامل ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔اس سے پہلے کہ احتجاج سوشل میڈیا سے نکل کر سڑکوں پر پہنچے اس سے پہلے ہی حکومت نے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جہانگیر ترین کی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن اور معروف میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹایا جارہا ہے ۔ انہوں نے لکھا ”تمام پاکستانی بہن بھائیوں کے لئے خوشخبری! انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہواہے کہ خان صاحب کے نوٹس میں آج عاطف میاں کا معاملہ لایا گیا اور خان صاحب نے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن حتمی فیصلہ اب اسد عمر وزیر خزانہ کے ہاتھ میں ہے کیونکہ عاطف میاں کا نام انہوں نے ڈالا تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
20 مناظر