نیب نے سابق وزیراعظم کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا




راولپنڈی(زمونگ سوات ڈاٹ کام)نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کر دیا۔ نیب راولپنڈی کے اعلامئے کے مطابق ریفرنس میں وزارت اطلاعات کے سابق ملازم فاروق، سلیم، حسن، حنیف، انعام اور ریاض کو بھی شریک ملزم بنایا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے یونیورسل سروسز فنڈ سے متعلق غیر قانونی تشہیری مہم چلائی اور ان کے اس اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی پیپلزپارٹی کے 2008 سے 2013 کے دور حکومت میں وزیراعظم رہے تاہم وہ اپنی مدت مکمل نہ کرسکے اور سپریم کورٹ سے توہین عدالت کیس میں سزا پاکر نااہل ہوئے۔یوسف رضا گیلا نی کے خلاف ٹڈاپ کے حوالے سے بھی کرپشن کا ریفرنس زیرسماعت ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
53 مناظر