جو کوئی اس کو جانتا ہے فوراً مجھے اطلاع کرے، شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر وائرل ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون کو نشان عبرت بنانے کا اعلان کر دیا




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) جو کوئی اس کو جانتا ہے فوراً مجھے اطلاع کرے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر وائرل ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون کو نشان عبرت بنانے کا اعلان کر دیا، یاد رہے کہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مالکن ملازمہ پر تشدد کر رہی ہے اور تشدد کی وجہ یہ تھی کہ ملازمہ نے چائے میں پتی زیادہ ڈال دی تھی، تشدد کرنے والی مالکن ملازمہ سے سوال کر رہی ہے کہ اس نے چائے میں زیادہ پتی کیوں ڈالی، جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے شیریں مزاری تک پہنچی تو انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کیا کوئی اس عورت کی شناخت کرنے میں میری مدد کرسکتا ہے؟ یہ کون ہے اور کہاں سے اس کا تعلق ہے، کاروائی کرنے کے لیے اس معلومات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین انتہائی خوش ہیں اور ان کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب تشدد کرنے والی مالکن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
203 مناظر